Bano Qudsia Quotes in Urdu
زندگی آخر کار رُلا دیتی ہے۔ پھر چاہے ہم اپنے ماں باپ کے کتنے ہی لاڈلےکیوں نہ ہوں
مرد کی محبت عورت کو کبھی مکمل سایا نہیں دیتی۔ اِس کے رویوں کی دھوپ کہیں نہ کہیں سے عورت پر پڑتی رہتی ہے۔
عورت اپنی عمر تب غلط بتانے لگتی ہے جب اُس کا چہرہ اُسکی صحیح عمر بتانے لگے۔
پرانے وقتوں كو یاد نہیں کرتے زیادہ ، نئے دنوں میں گھن لگ جاتا ہے
جب انسان محدود خواہشوں اور ضرورتوں کا پابند ہوتا ہے۔ تو اُسے زیادہ جھوٹ بولنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی۔
زندگی کے آدھے غم انسان دوسرے سے غلط توقعات وابستہ کر کے خریدتا ہے۔
تعلق تو چھتری ہے، ہر ذہنی ، جسمانی، جذباتی غم کے آگے اندھا شیشہ بن کر ڈھال کا کام دیتی ہے۔
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ زندگی آپ کو ہر وہ چیز لوٹا رہی ہوتی ہے جو کہ چھن گئی تھی۔ بشمول محبت کے مگر آپ بے نیاز ہوچکے ہوتے ہیں۔
کبھی کبھی درست انتخاب راستے کی طوالت کو کم کردیتا ہے۔
محبت پانے والا کبھی اس بات پر مطمئن نہیں ہو جاتا کہ اُسےایک دن کے لیے مکمل طور پر ایک شخص کی محبت حاصل ہوئی تھی، محبت تو ہر دن کے ساتھ اعادہ چاہتی ہے۔
امید بھی بڑی دیوانی چیز ہے۔ لمحوں میں ریگستانوں میں زیتون کے باغ لگا دیتی ہے۔
کم بولنے والا لڑکا اور زیادہ بولنے والی لڑکی ایک مکمل جوڑی ہوتی ہے۔
مڈل کلاس لڑکی عشق نہیں کرتی بلکہ شوہر تلاش کرتی ہے۔
جب آپ تجربات سے بھر چکے ہوتے ہیں، تو اس قدر بوڑھے بھی ہو چکے ہوتے ہیں کہ کوئی بھی آپ کے تجربات کو ملازمت نہیں دیتا۔
انسان غم کی گرفت سے کبھی نہیں نکلتا۔ خوشی محض تھکان اُتارنے کا وقفہ ہے۔
محبوب بلاوجہ ناراض ہونے لگے تو سمجھ جائیں وہ اُداس ہے اُسے آپ کی محبت کی ضرورت ہے۔




















0 Comments